بڑی خبر! حکومت کا 500یونٹ تک والوں کیلیے سولر پینلز منصوبہ

بڑی خبر! حکومت کا 500یونٹ تک والوں کیلیے سولر پینلز منصوبہ

پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی کے استعمال پر صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی منظوری  دے دی گئی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روشن گھرانہ پروگرام کی منظوری کیلئے کل کابینہ اجلاس بلا لیا ہے۔ پنجاب کابینہ سولر پینلز کی فراہمی کے منصوبے کی کل باضابطہ منظوری دے گی۔

پنجاب حکومت 50 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دے گی۔ سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی جب کہ 10 فیصد صارف دے گا۔

سولر پینل 5سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔ سردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہوگی، پینل صرف حکومت دےگی۔

صارف کی ضرورت کے مطابق سرکاری بجلی، سولر پینل سے حاصل بجلی میں شرح کا تعین بھی ہو سکے گا۔ بجلی مہنگی ،توانائی بحران کے پیش نظر ’روشن گھرانہ‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شفاف طریقہ کار کے مطابق پہلےمرحلے میں غریب گھرانوں کو سولر سسٹم دئیےجائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ماضی کی تباہی کے اثرات سے عوام کو بچانےکی کوششیں کر رہے ہیں، 5سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہو گا۔