اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی حمایت میں بول پڑیں۔
بھارتی
میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں جارجیا میلونی نے سماجی رابطے کے پلیٹ
فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے ان کے بارے میں ہونے والے
منفی تبصروں پر تنقید کی۔
اطالوی اخبار کو دیے گئے ایک
انٹرویو میں جارجیا میلونی نے کہا کہ مسک کو صرف اس وجہ سے ایک ’مانسٹر‘
قرار دیا جاتا ہے کیونکہ وہ کچھ لوگوں کے نزدیک ان کے مخالف نظریات کے حامی
ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسک پر تنقید اُن کے سیاسی نظریات اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے قریبی تعلقات کی وجہ سے کی جا رہی ہے۔
جارجیا
میلونی نے ایلون مسک سے دوستی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ’ہم
دونوں ایسے لوگ ہیں جن کے درمیان ایک بہترین تعلق ہے، ایلون مسک ایک شاندار
انسان ہیں اور ان سے بات چیت ہمیشہ دلچسپ ہوتی ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ایلون مسک ہمارے دور کی ایک بڑی شخصیت اور ایک غیر معمولی موجد ہیں، جو ہمیشہ مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں‘۔
جارجیا
میلونی نے ناقدین کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر ہنسی آتی
ہے کہ جو لوگ کل تک ایلون مسک کو ایک ذہین فرد سمجھتے تھے، آج انہیں ایک
عفریت قرار دے رہے ہیں، صرف اس لیے کہ انہوں نے ایک ایسی سیاسی سمت کا
انتخاب کیا ہے جسے کچھ لوگ غلط سمجھتے ہیں۔ میں نے ہمیشہ ایسے طریقے سے
سوچنے سے گریز کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال جارجیا میلونی
کو ایٹلانٹک گلوبل سیٹیزن ایوارڈ دیتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ
انہیں کسی ایسی شخصیت کو یہ ایوارڈ دیتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے جس کا
باطن اس کے ظاہر سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔
اس بیان کے بعد
سوشل میڈیا پر ایلون مسک اور جارجیا میلونی کے درمیان تعلقات کی افواہیں
گردش کرنے لگیں جس کی ایلون مسک نے تردید کی تھی۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔