آرمی چیف کی تقرری پر سیاسی ہیجان برپا ہے: اسد عمر

آرمی چیف کی تقرری پر سیاسی ہیجان برپا ہے: اسد عمر

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے سے ایسا لگتا ہے کہ ایک سیاسی ہیجان برپا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر ہر قسم کی قیاس آرائی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا 22 کروڑ کے ایٹمی طاقت والے ملک کے یہ حالات ہونے چاہیے؟اسد عمر کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ اس پورے نظام کی اصلاح کی جائے۔
واضح رہے کہ ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہو جائے گا اور منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آ جائے گا۔