آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کے بعد ملکی زرِمبادلہ ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا؟
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.66 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس میں 4.66 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے اور ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ستمبر تک 14.90 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.4 کروڑ ڈالرز اضافے سے 9.53 ارب ڈالرز ہوگئے ہیں،
کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.26 کروڑ ڈالرز کے اضافے سے 5.33 ارب ڈالرز رہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری آئی تھی، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلیے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی تھی۔
پاکستان کیلیے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی مدت 37 ماہ ہوگی جبکہ اس کی پہلی قسط 30 ستمبر تک پاکستان کو ملے گی، قرض کی منظوری کے ساتھ بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ ختم ہوگیا ہے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔