اسٹیج شو اداکار طارق ٹیڈی کی نماز جنازہ شاہ فرید دربار میں اداکر دی گئی۔

اسٹیج شو اداکار طارق ٹیڈی کی نماز جنازہ شاہ فرید دربار میں اداکر دی گئی۔

طارق ٹیڈی کا شمار اسٹیج کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا جو طنزو مزاح سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا ذریعہ بھی تھے۔ طارق ٹیڈی کے بیٹے کےمطابق ان کے والد کو سانس اور جگر کا عارضہ لاحق تھا، وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور پچھلے 10 روز سے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ طارق ٹیڈی 12 اگست 1976کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے سوگواران میں بیٹا جنید اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں،  طارق ٹیڈی کی نماز جنازہ شاہ فرید دربار میں اداکر دی گئی۔