اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل، ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل، ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

سمیع الحسن گیلانی کا کہنا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل میں ملوث تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل سمیت تمام معاملات پر تفصیلی بحث ہوئی۔

چیئرمین کمیٹی سمیع الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ ڈی پی او محمد عباس نے بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ سابق وائس چانسلر اطہر محبوب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

سمیع الحسن گیلانی کا کہنا ہے کہ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی سربراہی میں کمیٹی تحقیقات کرے گی۔ 

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور ڈسٹرکٹ پولیس تحقیقات میں کیمٹی کی رہنمائی کرے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کیا ہے؟

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مبینہ طور پر منشیات اور ممنوعہ ادویات سمیت دیگر غیرقانونی کاموں کا معاملہ سامنے آیا تھا۔