اب تک کتنے پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے؟
سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مملکت میں حجاج کرام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان حج مشن اس سال 70 ہزار 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ حجاج کرام کی میزبانی کرے گا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب تک 170 پروازوں سے 41 ہزار 477 سرکاری عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ مزید 28 ہزار 628 سرکاری عازمینِ حج اگلے دس دنوں میں مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے۔سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مملکت میں حجاج کرام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان حج مشن اس سال 70 ہزار 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ حجاج کرام کی میزبانی کرے گا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب تک 170 پروازوں سے 41 ہزار 477 سرکاری عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ مزید 28 ہزار 628 سرکاری عازمینِ حج اگلے دس دنوں میں مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے۔
نجی حج اسکیم کے ذریعے ساڑھے 10 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب میں داخل ہوچکے ہیں، جبکہ یکم جون تک براہ راست مدینہ منورہ آنے والے تمام عازمینِ کرام مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے۔
وزارت کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موبائل ایپ پاک حج، دو ٹال فری ہیلپ لائنز اورچار واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے عازمین حج کی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔
عازمین حج کے لئے حرمین میں دو مرکزی اسپتال اور درجن بھر ڈسپنسریوں کے ذریعے 282 ڈاکٹر اور طبی عملہ امور انجام دے رہا ہے۔
مکہ و مدینہ میں گذشتہ 20 دن میں 115 عازمین کو تلاش کر کے ان کی منزل تک پہنچایا گیا جبکہ عازمینِ حج کی سفری و رہائشی سہولتوں اور خوراک کی فراہمی کیلیے 390 معاونین امور انجام دے رہے ہیں۔
پاکستان حج مشن کے مرکزی اسپتالوں میں جدید ایمبولینس، لیبارٹری، ایکسرے، الٹراساونڈ، ای سی جی اور دیگر سہولتیں موجود ہیں۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کا حجاج کرام کو اہم مشورہ؟
خوراک کی 454، رہائش کی 1123 جبکہ ٹرانسپورٹ کی 264 شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ 683 بیگز، پرس اور 160 ویل چیئرز تلاش کر کے مالکان کے حوالے کی گئی ہیں۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔