42گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی 183 مریض رپورٹ

42گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی 183 مریض رپورٹ

لاہور سے 87، راولپنڈی سے 30، گوجرانولہ سے 22 جبکہ فیصل آباد سے 12 کیسز رپورٹ ہوئے ملتان سے 6، قصور سے 4جبکہ سیالکوٹ اور ننکانہ صاحب سے 3تین کیسز رپورٹ ہوئے ۔چینوٹ اور سرگودھا سے 2 دو ، خوشاب، پاکپتن، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مظفر گڑھ، چکوال، نارووال، حافظ آباد، خانیوال، اٹک، گجرات اور اوکاڑہ سے 1 ایک کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 16,479 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ رواں سال کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 7,038 کیسز سامنے آئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ہلاک ہونے والے 2افراد کا تعلق راولپنڈی جبکہ لاہور اور ملتان سے 1ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے ۔رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 34 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔