’’ابھی تو میں جوان ہوں‘‘ جیمز اینڈرسن ریٹائرمنٹ کے موڈ میں نہیں!

’’ابھی تو میں جوان ہوں‘‘ جیمز اینڈرسن ریٹائرمنٹ کے موڈ میں نہیں!

بڑھتی عمر کے باوجود جیمز اینڈرسن کا جلد ریٹارمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، انھوں نے آئندہ موسم گرما میں بھی کھیلنے کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انگلینڈ کیے عمررسیدہ پیسر جیمز اینڈرسن نہایت پراعتماد ہیں کہ اس وقت وہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے بہترین حالت میں موجود ہیں۔ 41 سالہ کرکٹر نے اعتراف کیا کہ وہ اس وقت نہیں جانتے کہ کب وہ کھیل سے دوری اختیار کریں گے۔

187 ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرنے والے جیمز اینڈرسن اب بھی انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولرز میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ اب بھی نہ صرف نئی بال سے وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ پرانی بال سے ریورس سوئنگ بھی کراتے ہیں۔

جیمز اینڈرسن کا کہنا تھا کہ میں آئند موسم گرما کے سیزن کے لیے کافی پرجوش ہوں۔ میں یہ یقینی بناؤں گا کہ بہت کھیل پیش کروں اور ٹیم میں جگہ بناؤں۔ میں اس وقت کرکٹ کھیلنے کے لیے کافی اچھی حالت میں ہوں۔

700 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر نے کہا کہ میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہورہا ہوں اور نیٹ میں کوشش کرتا ہوں کہ کس طرح مزید بہتری حاصل کروں۔

انھوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میری ٹیم میں جگہ پکی ہے، مجھے بھی اس کےلیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے کہ آئندہ سیزن میں ٹیم میں اپنی جگہ بناسکوں۔

واضح رہے کہ انگلیند کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے 700 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر بنے تھے۔ انگلش اسٹار پیسر نے بھارت کے کلدیپ یادیو کو آؤٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔