’چیف جسٹس کی تبدیلی سے ہمیں نہ کوئی ڈر ہے نہ اندیشہ‘

’چیف جسٹس کی تبدیلی سے ہمیں نہ کوئی ڈر ہے نہ اندیشہ‘

لاہور: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی تبدیلی سے ہمیں کوئی ڈر یا اندیشہ نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سمیت تمام ادارے خود کو آئین کے دائرے میں میں رہ کر کام کریں، فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہوں گے تبھی مانیں جائیں گے، آئین میں جو لکھا ہے اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار خود بیان حلفی دے کر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، سپریم کورٹ کو اختیار نہیں کہ آئین کے خلاف فیصلہ دے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئین میں ہے کہ آزاد امیدوار جس جماعت میں شامل ہو اسی کا تصور ہوگا، آئین میں جو درج ہے اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا، حکومت آئین پر عمل کرنے کی پابند ہے۔

یہ پڑھیں: ’26 اکتوبر کو سینیئر ترین جج چیف جسٹس پاکستان بن جائیں گے‘

انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار جس جماعت میں گئے اس نے مخصوص نشستوں کی لسٹ جمع نہیں کروائی، اگر مخصوص نشستوں کی لسٹ جمع کروائی ہوتی تو آج یہ تنازع نہ ہوتا۔

رانا ثںا اللہ  نے مزید کہا کہ امید ہے آنے والے دنوں میں آئینی ترمیم کی کچھ تجاویز پر اتفاق ہوجائے گا،