’ستمبر سے نومبر تک بجلی بلوں میں 96 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا‘
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا ہر تین ماہ بعد بجلی کی قیمتوں کا تعین کرتا ہے ستمبر سے نومبر کے بلوں میں 96 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری کہا ہے کہ کل نیپرا نے جو کیس سنا، اس کے مطابق کیو ٹی اے کی مد میں فی یونٹ اضافہ ہوگا، دوسری جانب صارفین کو 2 روپے 37 پیسے کم ادا کرنے پڑیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ فیول چارجز میں 2 روپے87 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور صارفین کو ٹیکس کے ساتھ بجلی بلوں میں فی یونٹ 2 روپے 37 پیسے کا ریلیف ملے گا۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔