یوٹیلیٹی سٹور کا نیا نظام وبال بن گیا، سبسڈائزڈ اشیا کا حصول مشکل تر ہو چکا

یوٹیلیٹی سٹور کا نیا نظام وبال بن گیا، سبسڈائزڈ اشیا کا حصول مشکل تر ہو چکا

آج کی بھوک چار دن بعد کیسے مٹائیں ؟یوٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف درد سر بن گیا ۔تصدیقی کوڈ کا مسئلہ دن بدن پریشانی بڑھانے لگا ۔سبسڈائز ڈ گھی، سستی چینی اور ے آٹے کا حصول تصدیقی کوڈ کے ایس ایم ایس سے مشروط ۔میسج کرنے کے باوجود کئی کئی گھنٹے تصدیقی کوڈ کا نہ ملنامعمول بن  چکا۔ خواتین کا کہناہےکہ چار دن ہوچکے کوڈ  نہیں آیا بچوں کو کھانا کہاں سے کھلائیں؟حکومت آسانی پیدا کرنے کی بجائے  خواتین کیلئے پریشانی کا نظام لاگو کررہی ہے۔یوٹیلیٹی سٹور انتظامیہ کی جانب سے صارف تصدیقی کوڈ وصول  ہونے کے بعد ہی سبسڈی کا اہل ہوسکتا ہے۔