گوگل کا مصنوعی ٹیکنالوجی سے متعلق بڑا فیصلہ

گوگل کا مصنوعی ٹیکنالوجی سے متعلق بڑا فیصلہ

کیلیفورنیا : گوگل کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی جیمنائی سسٹم کو جی میل، گوگل ڈاکس، شیٹس اور سلائیڈز جیسی سروسز کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے جی میل اور دیگر سروسز کے لیے اے آئی ماڈل متعارف کروا دیا
جی میل کے لیے اے آئی اسسٹنٹ بھی متعارف کرایا گیا ہے گوگل سروسز کے لیے جیمنائی 1.5 پرو ماڈل استعمال کیا جائے گا جو سائیڈ پینل میں چھپا ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل انتظامیہ کی طرف سے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ جیمنائی کو جی میل اور دیگر سروسز کے نئے سائیڈ
پینل کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

اے آئی ماڈل سے صارفین کو کافی مدد ملے گی، یہ نیا سائیڈ پینل بیشتر سروسز میں اوپر دائیں کونے میں موجود سپارک بٹن پر کلک کرنے پر اوپن ہوگا اور صارفین جیمنائی سے مختلف سوالات پوچھ سکیں گے۔

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے صارفین جی میل میں اے آئی ٹول کو ای میل تھریڈز کے تجزیے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا اور سمری میں مخصوص نکات ہائی لائٹ کیے جائیں گے۔ اس اپ ڈیٹ کا مقصد طویل ای میلز پڑھنے میں ضائع ہونے والے وقت کو بچانا ہے۔

گوگل کے مطابق جیمنائی کو متعارف کرانے کا سلسلہ 25 جون سے شروع ہوا ہے اور یہ بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔