صفحہ اوّل
اہم خبریں
پاکستان
کھیل
کاروبار
شوبز
آج کا اخبار
ٹیم
کالمز
اہم خبریں
اہم خبریں
ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام 'خلیج امریکا' رکھنے کی دھمکی دیدی
حکومت بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی خواہشمند، مختلف آپشنز پر کام جاری
پاکستان میں پہلا روزہ اور عیدالفطر کب ہوگی؟ متوقع تاریخیں سامنے آگئیں
اٹلی کی وزیر اعظم تنقید کی زد میں گھرے ایلون مسک کی حمایت میں سامنے آگئیں
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شان مسعود نے 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مستعفی ہونے کا اعلان
بیرونی خبریں
اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑدیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں پارٹی کے اندرونی اختلافات کا سامنا ہو تو وہ اگلے الیکشن میں بہترین انتخاب نہیں ہوسکتے۔
53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور وہ اس کے بعد بھی مسلسل 2 انتخابات جیت چکے ہیں۔
جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے متبادل کا انتخاب نہیں ہوجاتا وہ بطور پارٹی سربراہ اور وزیر اعظم اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
یوں جسٹن ٹروڈو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت کے ابتدائی مہینوں میں کینیڈا کے وزیر اعظم ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ گراس روٹ سطح پر ملک گیر عمل کے ذریعے نئے پارٹی سربراہ کا انتخاب کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے پارٹی سربراہ کے لیے نچلی سطح تک انتخاب میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں جس میں امیدور اپنے لیے مہم چلائیں گے۔
16 لوگوں نے اس پوسٹ کو دیکھا
Share
ایک جائزہ چھوڑیں۔
پیغام بھیجیں
ایک جائزہ چھوڑیں۔