کچے کے ڈاکوؤں سے متعلق بڑا فیصلہ
پنجاب اور سندھ کے کچے میں شرپسندوں کےخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کچے کے علاقوں میں پنجاب پولیس، رینجرز، سندھ پولیس مشترکہ کارروائیاں کریں گی۔ شرپسندوں کے مکمل صفائے تک آپریشن جاری رہےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زمینی اور دریائے علاقوں میں بیک وقت آپریشن کیا جائےگا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں
اور کچے سے ہر صورت ڈاکوؤں کوختم کیا جائے گا، کچے میں پولیس ڈاکوؤں
کےتعاقب میں ہے،جلد بڑی کارروائی ہو گی۔
آپریشن سے قبل ڈی پی او رحیم یار خان عمران ملک کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ایس ایس پی رضوان عمرگوندل ڈی پی او رحیم یار خان تعینات کیا گیا ہے۔
ایس پی رحیم یار خان جاوید جتوئی کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ ڈی ایس پی سی آئی اے کلیم احمد کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔