کپتانی جس طرح تبدیل ہوتی ہے اس کا اثر کھلاڑیوں اور ٹیم پر بھی ہوتا ہے، مصباح الحق

کپتانی جس طرح تبدیل ہوتی ہے اس کا اثر کھلاڑیوں اور ٹیم پر بھی ہوتا ہے، مصباح الحق

سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جس طریقے سے کپتانی تبدیل ہوتی ہے وہ کھلاڑیوں کے لئے بڑی ناگوار چیز ہوتی ہے. 

مصباح الحق نے کپتانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا گیا وہ بھی غلط فیصلہ تھا. شاہین شاہ آفریدی کو اب کپتانی سے ہٹایا گیا وہ بھی غلط فیصلہ ہے.  کپتانی جس طرح تبدیل ہوتی ہے اس کا اثر کھلاڑیوں اور ٹیم پر بھی ہوتا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ کوچز کے لئے جو بھی فیصلہ ہے وہ سوچ سمجھ کرکرنا چاہیے. اپنی ٹیم کو دیکھیں کہ ان کے لئے کونسا کوچ بہترین ہے.  غیر ملکی یا ملکی کوچ وقتی طور پر نہیں ہونا چاہیے. آپ کو لگے آپ کی ٹیم کو آگے لے کر چل سکتا ہے تو غیر ملکی یا ملکی کوچ رکھ لیں. اگر دونوں ملکر بھی کام کرینگے تو ٹیم کی بہتری ہوگی. مصباح الحق