کویت: عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے 40 افراد جان سے گئے

کویت: عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے 40 افراد جان سے گئے

کویت کے جنوی شہر منگاف میں تارکین وطن کی عمارت کو لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جھلس کر ہلاک ہونے والے 40 افراد کا تعلق بھارت سے ہے۔ عمارت میں آگ چھوٹے پیمانے پر لگی تھی جس نے تیزی سے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عمارت کویت کے بڑے تعمیراتی گروپ این بی ٹی سی نے تعمیر کی تھی۔

نائب وزیر اعظم شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور حکام سے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی۔

شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے واقعے کا ذمہ دار رئیل اسٹیٹ کے مالک کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ریئل اسٹیٹ مالک کی لالچ کی وجہ سے افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

کویت پولیس کے سینئر افسر نے بتایا کہ آگ علی الصبح 6 بجے ایک کچن میں لگی تھی، عمارت میں زیادہ تر تارکین وطن مقیم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلڈنگ میں پھنسے دیگر رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا۔