کوہلی کے بعد ویون رچرڈز اور ہاشم آملہ کا بھی بابر نے ریکارڈ توڑ دیا

کوہلی کے بعد ویون رچرڈز اور ہاشم آملہ کا بھی بابر نے ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم  کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں 5 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

بابر اعظم 5  ہزار ون ڈے رنز کرنے والے تیز ترین بیٹر بن گئے، بابر اعظم 100 سے کم اننگز میں 5 ہزار رنز کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں۔