چودھری شجاعت کی پارٹی صدارت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- سیاست
لاہور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت کی پارٹی صدارت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
الیکشن کمیشن میں سماعت کے دوران کامل علی آغا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر انٹرا پارٹی الیکشن روکے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے سوال اٹھایا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی کرتے تو کیا نتائج ہوتے۔ کامل علی آغا کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چودھری شجاعت دوبارہ صدر کا الیکشن لڑیں تو کوئی اعتراض نہیں۔
احمد پنسوٹہ کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن میں مداخلت کے خلاف ہیں۔ وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔