پی ٹی آئی کے نئے سیکریٹری اطلاعات کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا۔
رؤف حسن کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں، بانی کی ہدایت پر رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹایا گیا۔
اس سے قبل اے آر وائی نیوز نے بتایا تھا کہ رؤف حسن کو سیکریٹری اطلاعات
کے عہدے ہٹائے جانے کا امکان ہے جبکہ نئے سیکرٹری اطلاعات کیلیے شیخ وقاص
اکرم کا نام سر فہرست ہے
ذرائع نے بتایا کہ رؤف حسن پر کچھ پارٹی رہنماؤں نے عدم اعتماد کیا تھا جس کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف نے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو عہدے سے ہتانے کی اجازت دی۔
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی انتظامی ڈھانچے سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے تھے، انھوں نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کرتے ہوئے ان کو سیکرٹری جنرل کیلیے نامزد کیا تھا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ بانی نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، عمر ایوب اور شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔