پاکستان میں کتنے کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے؟

پاکستان میں کتنے کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے؟

اسلام آباد: ملک بھر میں تعلیم سے محروم بچوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔

وزارت تعلیم کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 2کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے و بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں۔

وزارت تعلیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5 سے 9سال تک کے 1کروڑ 7لاکھ 74ہزار 890 بچے اور بچیاں اسکول سےباہر ہیں۔ اسی طرح 10 سے 12سال تک کی عمر کے 49 لاکھ 35ہزار 484 بچے بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔

21 لاکھ 6ہزار 672 بچے اور 28 لاکھ 28 ہزار 812 بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں جب کہ ہائی اسکول کی تعلیم سے کل45 لاکھ 45 ہزار 537 طلبہ وطالبات محروم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہائر سیکنڈری کے59 لاکھ 50 ہزار 609 طلباو طالبات تعلیم سے محروم ہیں۔