پاکستان دوسرا گھر ہے، سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر

پاکستان دوسرا گھر ہے، سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سعودی نائب وزیر نے کہا کہ پاکستان دوسرا گھر ہے، پاکستان کے معدنیات میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی نائب وزیر کان کنی خالد بن صالح المدفر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں مدد پر سعودی حکومت اور عوام کا شکرگزار ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، سرمایہ کاری کرنے والوں کو نگراں اور آئندہ منتخب حکومت سہولتیں فراہم کرے گی۔