ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کیخلاف سری لنکا 77 رنز پر ڈھیر

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کیخلاف سری لنکا 77 رنز پر ڈھیر

ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف سری لنکا کی ٹیم 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کی ٹیم آخری 19.1 اوور میں 77 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 78 رنز کا ہدف دیا۔

کوشل مینڈس 19، اینجلو میتھیوز 16، کمنڈو مینڈس 11 رنز بناسکے، سری لنکا کے 8 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

کپتان ونند ہسارنگا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، سدھیرا سماراوکرما کو کیشو مہاراج نے صفر پر بولڈ کیا، دسن شناکا 9 رنز بناسکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے انریک نورٹجی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کیشو مہاراج اور ربادا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل گروپ ڈی کے میچ میں سری لنکا کے کپتان ونندو ہسارنگا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں جنوبی افریقہ کو سری لنکا پر برتری حاصل ہے، 17 میں سے 12 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

جنوبی افریقہ پلیئنگ الیون:

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ایڈن مرکرام کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ترستن اسٹبس، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، انرک نورٹجی، اور اوٹنیل بارٹمین شام ہیں۔

سری لنکا پلیئنگ الیون:

سری لنکا کی ٹیم میں ونندو ہسارنگا کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں پتھم نسانکا، کوشل مینڈس، سدھیرا سماراوکرما، کمندو مینڈس، چرتھ اسالنکا، اینجلو میتھیوز، دسن شناکا، مہش تھکشانا، متھیشا پتھیرانہ اور نوون تھشارا شامل ہیں۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں عمان اور نمیبیا کا میچ برابر ہوگیا جس کے بعد فیصلہ سپر اوور میں ہوا تھا۔

 ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سپر اوور میں نمیبیا نے عمان کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔