ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

سڈنی میں پہلے اوور میں ہی شاہین شاہ آفریدی نے کیوی اوپنر کو واپس پویلین بھیج دیا۔میچ کی تیسری گیند پر شاہین آفریدی نے فن ایلن کو 4 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کے جارحانہ بیٹر ڈیون کونوے کو چھٹے اوور میں شاداب خان نے رن آؤٹ کیا۔

محمد نواز نے 8 ویں اوور میں 49 کے اسکور پر اپنی ہی گیند پر کیوی بیٹر گلین فلپس کا کیچ پکڑ کر پاکستان کو تیسری کامیابی دلوائی۔

سیمی فائنل میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیرل مچل، گلین فلپس، ڈیون کونوے، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، جمی نیشم، مچل سینٹنر اور ایش سودھی کیوی ٹیم کا حصہ ہیں