وفاقی حکومت کا این جی اوز سے متعلق بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت کا این جی اوز سے متعلق بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت نے این جی اوز سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کو ملنے والی فارن فنڈنگ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کی ہدایت پر چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ داخلہ، خارجہ، قانون، خزانہ، اکنامک افیئرز کے سیکرٹری ممبرز ہوں گے۔

این جی اوز کو ملنے والی  تمام مشکوک رقوم کو بلاک کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی این جی اوز کو ملنے والی رقوم کو شفاف بنانے کی تجویز دے گی۔

یہ جائزہ لیا جائے گا کہ بیرون ممالک سے ملنے والی رقم اسی مقصد کیلئے استعمال ہو جس کیلئے وصول کی جاتی ہے۔