مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی نے بڑا قدم اٹھا لیا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں بھی پٹیشن دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے 5 اکتوبر کو مینار پاکستان جلسے کیلئے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہو کو درخواست دی تھی، پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل خان باری کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی عدالت میں کل صبح پٹیشن پرسماعت
ہوگی، اکمل خان باری کے وکیل سردار خرم لطیف کھوسہ صبح ہائیکورٹ میں پیش
ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اکمل باری نے کہا کہ مینار پاکستان میں جلسہ کرنا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر کو دی جانے والی درخواست میں پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ 5 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ کا دن ہے، ہمیں مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔
اپنی درخواست میں پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 5 اکتوبر کو شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک جلسہ کرنا چاہتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل باری نے ڈی سی آفس میں درخواست دی تھی۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔