مودی سرکار پر تنقید کرنے پر ایک پاکستانی سمیت 8 یوٹیوب چینل بلاک

مودی سرکار پر تنقید کرنے پر ایک پاکستانی سمیت 8 یوٹیوب چینل بلاک

نئی دہلی:(دنیا نیوز) بھارت میں مودی سرکار پر تنقید کرنے پر ایک پاکستانی سمیت 8 یوٹیوب چینل بلاک کردئیے گئے۔
بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے نئی دہلی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں 8 یوٹیوب چینل بلاک کردیے گئے ہیں جن میں ایک پاکستان اور 7 بھارت کے ہیں، بلاک کیے جانے والے یوٹیوب چینلوں کے مجموعی طور پر 114 کروڑ سے زائد ناظرین تھے اور انہیں 85 لاکھ سے زیادہ صارفین نے سبسکرائب کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ ہے یہ یوٹیوب چینل مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم پر تنقید کرنے میں بھی ملوث ہیں۔