لاہور: میٹرک میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے ناموں کا اعلان
لاہور: کمشنر و چیئرمین لاہور بورڈ زین بن مقصود نے میٹرک میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے ناموں کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق طالب علم ایان کاشف نے 1190 نمبر لے کر پنجاب میں ٹاپ کیا ہے، ایان کاشف کا تعلق دانش ہائی اسکول میانوالی سے ہے۔
زین بن مقصود نے کہا کہ طالب علم معاذ حیدر نے 1185 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
چیئرمین لاہور بورڈ نے بتایا کہ طالبہ لائبہ نے 1185 نمبر لے کر سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال میٹرک کے امتحان میں ڈھائی لاکھ بچوں نے شرکت کی تھی، امیدوار آن لائن لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔