فلسطین میں اسلامک جہاد کے چار کارکن کار پر بمباری میں شہید

فلسطین میں اسلامک جہاد کے چار کارکن کار پر بمباری میں شہید

  فلسطین کے علاقہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں کار میں سوار اسلامک جہاد کے  کارکن بمباری سے مارے گئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بمباری سے کار میں سوار تین فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں پیش آیا ہے۔اسرائیل کی فوج  کے ترجمان نے بتایا کہ یہ آپریشن اسلامک جہادکے جنگجووں کو ٹارگٹ کر کے کیا گیا تھا۔ جنگی جہاز نے چار جنگجووں کی کار پر  اس وقت بمباری کی جب وہ جنین کے علاقے میں جارہے تھے۔ ان میں سے دو اسلامی جہاد کے سینئیر رکن تھے۔ جنہوں نے اسرائیلیوں پر حملے کیے تھے۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ محمد حواشین، جنین میں ایک فلسطینی اسلامی جہاد کمانڈر، جسے کل مغربی کنارے کے شہر میں اسرائیلی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ 

مجموعی طور پر اسلامک جہاد کے چار کارکن مارے گئے۔ آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ 11 مارچ کو اسرائیل میں خودکش بمبار بھیجنے کی کوششوں کے پیچھے حواشین اور احمد برکات تھے، اور انہوں نے 8 مارچ کو ہومز چوکی کے قریب فوجیوں پر فائرنگ کے حملے کی ہدایات بھی دی تھیں۔