غزہ میں ہر طرف سے لاشیں ہی لاشیں برآمد

غزہ میں ہر طرف سے لاشیں ہی لاشیں برآمد

غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔

صہیونی فوج نےشجاعیہ کو ملبےکا ڈھیر بنا دیا جب کہ رفح اور خان یونس میں بمباری سے بارہ فلسطینی شہید ہو گئے۔ نصیرات کیمپ میں گھرپربمباری میں تین فلسطینی جان سےگئے۔

تل الحوا اور سینا میں ریسکیو ٹیموں کو 60 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے الجزیرہ کو بتایا غزہ شہر کے تل الحوا کے پڑوس میں اب کم از کم 60 لاشیں ملی ہیں۔

ترجمان کے مطابق غزہ کے شہری دفاع کی ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کو بچانے کے لیے آگے بڑھیں تو انہوں نے درجنوں کو شہید پایا جن میں زیادہ تر خاندان، خواتین اور بچے شامل تھے۔

کچھ لاشیں موقع پر ہی دفن کر دی گئیں اور دیگر کو قریبی اسپتالوں میں لے جایا گیا۔ کئی لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہیں۔ اسرائیلی فورسز قریب ہی تعینات ہیں اور امدادی کارروائیوں میں باقاعدگی سے خلل پڑ رہا ہے۔

خان یونس میں برطانوی امدادی ادارے کےچارکارکن اسرائیلی فورسزکی درندگی کا نشانہ بن گئے۔