طیارے کی لینڈنگ سے قبل37 ہزار فٹ کی بلندی پر پائلٹ نیند کے مزے لوٹتے رہے

طیارے کی لینڈنگ سے قبل37 ہزار فٹ کی بلندی پر پائلٹ نیند کے مزے لوٹتے رہے

خرطوم:(ویب ڈیسک) ایتھوپیا کے دو پائلٹ سوڈان کے شہر خرطوم سے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا جانے والی پرواز کے دوران سو گئے اور لینڈنگ سے محروم ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پیر کو پیش آیا، ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) نے اس وقت الرٹ جاری کیا جب پرواز ET343 ایئرپورٹ کے قریب پہنچی لیکن اس نے اترنا شروع نہیں کیا، جب پائلٹ سو رہے تھے، بوئنگ 737 کے آٹو پائلٹ سسٹم نے طیارے کو 37 ہزار فٹ کی بلندی پر رکھا۔