طالبات اور خواتین اساتذہ کیلیے زبردست سہولت متعارف
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طالبات اور خواتین اساتذہ کو بڑی سفری سہولت فراہم کر دی گئی۔
سات اگست سے اسلام آباد میں طالبات اور خواتین اساتذہ کیلئے گلابی بسیں دستیاب ہوں گی۔ وزیراعظم کی ہدایات پر شروع کی جانے والی گلابی بسیں تمام بڑے راستوں پر چلیں گی۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے دیہی علاقوں کو شہری مراکز سے جوڑ کر ان کیلئے سفر کو آسان اور محفوظ بنائیں گی۔
وزارت تعلیم کے مطابق بسز سے طالبات اور خواتین اساتذہ کیلئے مفت، محفوظ
اور آسان نقل و حمل ممکن ہو گا ان بسز سے طالبات کی تعلیم اور خواتین کو
بااختیار بنانے کی حوصلہ افزائی ہو گی اس آپریشن کو یقینی بنانے کیلئے
باقاعدہ نگرانی اور تشخیص یقینی بنائی جائےگی۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔