شادی کے 6 سال بعد خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش
سرگودھا میں شادی کے 6 سال بعد خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی جبکہ دو بچے انتقال کرگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر سرگودھا کے نجی اسپتال میں شادی کے 6 سال بعد خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔
اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ وزن نہایت کم ہونے کی وجہ سے دو بیٹے انتقال کرگئے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بچیاں صحت مند ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
محنت کش عرفان اور ان کی اہلیہ کا تعلق تحصیل ساہیوال کے علاقے پٹھان کوٹ سے ہے۔
رواں سال مارچ میں فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا تھا جن میں سے تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل تھے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔