سوشل میڈیا صارفین کا حرا مانی کو صرف اداکاری پر توجہ دینے کا مشورہ
کراچی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین نے حرا مانی کو صرف اداکاری پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کی لندن کنسرٹ کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔
متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی سٹیج پر موجود ہیں اور اپنے ڈرامے دوبول کا مشہور گانا "جا تجھے معاف کیا" گاتی ہیں اور وہاں موجود تماشائیوں سے ان کے ساتھ گانے کو کہتی ہیں۔
حرا مانی کے متعدد بار کہنے پر بھی شرکا کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آتا، لوگوں کے ساتھ نہ گانے اور خاموش رہنے پر حرا نے کہا کہ ’میرے ساتھ گا کر اس پرفارمنس میں میرا ساتھ دیں ورنہ میں پرفارمنس شروع نہیں کروں گی لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرکا اس پر بھی کوئی جواب نہیں دیتے بلکہ ہنستے نظر آتے ہیں۔
جس کے بعد اداکارہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتی ہیں اور سٹیج کے پیچھے کی جانب چلی جاتی ہیں، حرا مانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلی اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
سوشل میڈیا پر بعض ناقدین نے اداکارہ کو مشورہ بھی دیا ہے کہ وہ صرف اداکاری تک ہی محدود رہیں اور اس پر توجہ دیں گلوکاری نہ ہی کریں تو بہتر ہوگا۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔