سندھ حکومت نے ارسا چیئرمین کی تعیناتی مسترد کردی

سندھ حکومت نے ارسا چیئرمین کی تعیناتی مسترد کردی

سندھ حکومت نے ارسا چیئرمین کی تعیناتی مسترد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ ارسا چیئرمین کی تعیناتی واٹر اکارڈ اور ارسا ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارسا کا چیئرمین صوبوں کے ممبر یا وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، کوئی باہر کا شخص چیئرمین ارسا نہیں بن سکتا۔

جام خان شورو نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ارسا چیئرمین کی غیرقانونی تعیناتی کی مذمت کرتی ہے۔