سعودی عرب: رمضان میں 3 ارب ریال سے زائد امداد تقسیم کرنے کا حکم

سعودی عرب: رمضان میں 3 ارب ریال سے زائد امداد تقسیم کرنے کا حکم

سعودی عرب میں سماجی کفالت سے مستفید ہونے والوں کے لیے شاہی اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے فرماں روا، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک میں 3 ارب ریال سے زیادہ امداد تقسیم کرنے کا حکم دے دیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس حکم کے تحت خاندان کے سربراہ کو 1 ہزار اور فیملی ممبر کو 500 ریال دیے جائیں گے۔