دھند کے ڈیرے ، حد نگاہ محدود ہونے  پر معمولات زندگی متاثر

دھند کے ڈیرے ، حد نگاہ محدود ہونے پر معمولات زندگی متاثر

 لاہور اور اس کے گردونواح میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ محدود ہونے  پر معمولات زندگی متاثر ہونے لگی۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے درجہ حرارت 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 90فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 268 ریکارڈ کی گئی ہے۔ کینٹ پولو گراؤنڈ284، ایچی سن کالج میں شرح 115ریکارڈ، شاہراہ قائداعظم 564 جبکہ جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 204ریکارڈ کی گئی ہے۔