خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 5 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند آپریشن کے دوران دہشت گرد قاری فتنہ سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔
ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ شہید پولیس اہلکار ابرار حسین کا تعلق صوابی سے ہے۔
ڈی آئی خان میں آپریشن میں دہشت گرد صفات اللہ عرف ملا منصور ہلاک ہوا، ہلاک دہشت گرد 2023 دربان خودکش حملے ودیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
یہ پڑھیں: گوادر میں پرتشدد ہجوم کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، سپاہی شہید، افسر سمیت 16 اہلکار زخمی
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں بھی ایک خارجی دہشت گرد ہلاک ہوا، کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔