یمنی حوثیوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر ہائپرسونِک بیلسٹک میزائل داغنے کی ویڈیو جاری کردی۔
خیال
رہے کہ گزشتہ شب اسرائیلی فوج کے درجنوں لڑاکا طیاروں نے یمنی دارالحکومت
صنعا اور حدیدہ شہر میں پاورپلانٹس، بندرگاہ اور تیل تنصیب کو نشانہ
بنایا جس میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسی دوران حوثیوں نے
اسرائیل دارالحکومت پر ہائپرسونِک بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا، اسرائیل
کی جانب سے میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا جبکہ اسرائیلی اخبار کے
مطابق میزائل کے ٹکڑے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پارلیمنٹ کے قریب بھی
گرے۔
یمنی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی دارالحکومت کو2 ’فلسطین 2‘ ہاپرسونِک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔