حماس کا مذاکرات کےلیے قاہرہ وفد نہ بھیجنے کا اعلان
حماس نے جنگ بندی مذاکرات کےلیے قاہرہ وفد نہ بھیجنے کا اعلان کر دیا۔
حماس نے بیان میں کہا ہے کہ مصالحت کاروں کو چاہیے مذاکرات کے مزید ادوار پر زور کے بجائے دو جولائی کے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے قطر، مصر اور امریکا کی کوشوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے شیخ تمیم بن حمد الثانی، صدر سیسی اور صدر جو بائیڈن کے مشترکہ بیان کی توثیق کی ہے۔ انھوں نے کہا مذاکرات فوری بحال ہونے چاہیئں، مزید تاخیر نہیں ہو سکتی، ہم کشیدگی کو روکنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، کشیدگی کو کم کرنے اور استحکام کا راستہ تلاش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
تینوں ممالک نے اعلامیے میں کہا کہ ہمیں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ہے، ہم کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے اپنے عزم میں متحد ہیں۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔