پیرس اولمپکس کے دوران جینڈر شناخت سے متعلق تنازعات میں الجھی
الجیرین باکسر ایمان خلیف نے خواتین کے باکسنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے
نام کیا تھا تاہم اب وہ ایک بار پھر تنازع میں پھنس گئی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہوگئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہےکہ 25 سالہ باکسر خاتون نہیں بلکہ مرد ہے۔
غیر
ملکی میڈیا کے مطابق یہ رپورٹ ابتدائی طور پر 2023 میں فرانسیسی اور
الجزائری ماہرین نے پیرس کے اسپتال اور الجزائر کے اسپتال میں تیار کی
تھی۔غیر مصدقہ رپورٹ میں الزام لگایا گیا کہ ایمان خلیف میں مردانہ
خصوصیات ہیں۔
ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہونےکے سوشل میڈیا پر صارفین ان سےگولڈ میڈل واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
خیال
رہےکہ ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024 میں بطور خاتون
طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمانی ساخت کی وجہ سے
خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔
معاملہ اس وقت خبروں کی زینت بنا تھا
جب ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں اٹالین باکسر اینجلا کیرینی نے صرف 46 سیکنڈز
کے بعد ہی ایمان خلیف سے لڑنے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ یہ نا
انصافی ہے کیونکہ اُن کے خیال میں الجیرین حریف خاتون باکسر ہونے کے معیار
پر پورا نہیں اُترتیں۔
اٹلی کی خاتون باکسر کے اعتراض کے بعد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے باکسر ایمان خلیف کے حق میں بیان جاری کیا تھا۔
بعدازاں
ایمان خلیف نے نہ صرف تمام فائٹس جیتیں بلکہ فیصلہ کن معرکے میں بھی
کامیابی حاصل کرکے اس گیمز میں الجزائر کو دوسرا گولڈ میڈل جتوایا۔
کامیابی
کے بعد ایمان کا کہنا تھا کہ میں ایک عورت ہوں جیسے ہر دوسری عورت ہے، میں
عورت پیدا ہوئی، عورت کی طرح زندگی گزاری، عورت کی طرح مقابلہ کیا، اس میں
کوئی شک نہیں۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔