جنوبی کوریا میں مارشل لا کے نفاذ کے بعد فورسز پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل

جنوبی کوریا میں مارشل لا کے نفاذ کے بعد فورسز پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل

سیول: جنوبی کوریا میں صدر کی جانب سے مارشل لا کے نفاذکے بعد فوجی دستے پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہوگئے۔
مارشل لا کے اعلان کے بعد پولیس نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے داخلی راستے بند کردیے  اور اراکین کو پارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا، تاہم اراکین پولیس سے چھڑپوں کے بعد پولیس حصار کو توڑتے ہوئے پارلیمنٹ میں داخل ہوگئے۔
جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں مارشل لا ختم کرنے کی قرار داد منظور کرلی گئی ہے، پارلیمنٹ کے اجلاس میں کُل 300 میں سے 190 اراکین موجود تھے جنہوں نے مارشل لا ختم کرنے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
اراکین کے پارلیمنٹ میں داخل ہونے اور پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے کے بعد فوج کے خصوصی دستے بھی ایوان خالی کروانے کے لیے پارلیمنٹ میں داخل ہوگئے۔