ثناء جاوید کی شوہر شعیب ملک کے ساتھ سالگرہ مناتے تصاویر وائرل

ثناء جاوید کی شوہر شعیب ملک کے ساتھ سالگرہ مناتے تصاویر وائرل

معروف کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اداکارہ ثناء جاوید کی سالگرہ منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ 

معروف پاکستانی کرکٹر اور نامور اداکارہ ثناء جاوید کی جوڑی ایک بار پھر ٹرینڈ کرنے لگے، اداکارہ ثناء جاوید کا آج جنم ہے، ثناء جاوید نے اس سپیشل دن کو اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ منایا، دونوں سٹارز نے اکٹھے مل کر کیک کاٹا، شعیب ملک نے اس موقع پر اپنی اہلیہ کو قیمتی تحفہ بھی دیا ۔

واضح رہے کہ دونوں نے دو ماہ قبل نکاح پڑھایا اس سے قبل شعیب ملک کی اہلیہ معروف بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا تھیں جن سے ان کی علیحدگی ہوگئی، لیکن اچانک ہی شعیب اور ثناء جاوید کے نکاح کی تصاویر منظر عام پر آگئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران ہوگئے، تاہم اب یہ جوڑی اپنی کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہی ہے۔