تابش ہاشمی کی گرل فرینڈ سے بریک اَپ کی مزاحیہ کہانی
جیو ٹی وی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کے میزبان تابش ہاشمی نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ سے بریک اَپ کی مزاحیہ کہانی سنادی۔
تابش ہاشمی ایک تعلیم یافتہ آدمی ہیں جوکہ مختلف فارمز میں کام کرنے کے بعد بطور کامیڈین اور میزبان شوبز انڈسٹری کا حصّہ بنے ہیں۔
بطور طالب علم ان کی زندگی کراچی میں رہنے والے کئی نوجوانوں کے لیے انتہائی قابل رشک ہے۔
اُنہوں نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے شو کے دوران اپنی ایک سابقہ گرل فرینڈ کے بارے میں مزاحیہ کہانی سناتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سے خواتین کی خوبصورتی کی بجائے ان کی ذہانت سے متاثر ہوتا ہوں، اس لیے مجھے ایسی خواتین پسند آتی ہیں جو ذہین ہوں اور گفتگو کے دوران اپنی رائے رکھتی ہوں۔
اُنہوں نے انکشاف کیا کہ میری ایک گرل فرینڈ تھی جوکہ انتہائی ذہین تھی اور مجھے اسے متاثر کرنا تھا اس لیے میں نے شاعری لکھنا شروع کی اور پھر ایک بینڈ کا گانا نکالا اور اس کے سامنے ایسا ظاہر کیا جیسے کہ یہ میری شاعری ہو۔
تابش ہاشمی نے بتایا کہ میری گرل فرینڈ پہلے تو بہت متاثر ہوئی لیکن بعد میں اس نے ’امیریکن آئیڈل‘ میں وہ گانا سن لیا اور اسے پتہ چل گیا کہ یہ میری نہیں بلکہ کسی اور کی شاعری ہے تو اس وجہ سے ہمارا بریک اَپ ہوگیا۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔