بل گیٹس کا اہم اعلان

بل گیٹس کا اہم اعلان

بل گیٹس نے اپنی زندگی کے نجی اوراق کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں انھوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی یادداشتیں تحریر کریں گے۔

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے منگل کو ایک بلاگ پوسٹ میں اپنی زندگی کے بارے میں کتاب لکھنے کا اعلان کیا ہے، انھوں نے کتاب کا عنوان بھی بتا دیا ہے، سورس کوڈ: مائی بگننگ (Source Code: My Beginnings) 4 فروری 2025 میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

بل گیٹس کے لیے کتابیں لکھنا کوئی نئی بات نہیں ہے، وہ 4 کتابوں کے مصنف ہیں تاہم اپنی کہانی وہ پہلی بار سنانے جا رہے ہیں، اس کتاب میں ان کی ابتدائی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔ بل گیٹس کے ترجمان نے کہا یہ ’بل کی اصل کہانی‘ ہوگی، اور اس کتاب میں 1975 میں قائم کی گئی بلاک بسٹر ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ اور خیراتی ادارے گیٹس فاؤنڈیشن پر توجہ مرکوز نہیں کی جائے گی۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ اس کتاب کے سرِ ورق پر ایک ایسے بل گیٹس کی تصویر ہوگی جو بچہ ہے اور ان کے دانتوں کے درمیان خلا ہے، اور جو آج کے بل گیٹس سے بالکل مختلف ہیں۔


بل گیٹس کے مطابق لڑکپن میں وہ اپنے والدین سے لڑتے تھے، کسی اپنے کو اچانک کھونے کا احساس اور کالج سے لگ بھگ نکالے جانے جیسے واقعات یادداشتوں پر مشتمل
اس کتاب میں موجود ہوں گے۔

بل گیٹس نے ٹھیلے پر چائے بیچنے والے کو ہیرو بنا دیا، ویڈیو وائرل

ان کا کہنا ہے کہ یہ یادداشتیں مائیکرو سافٹ یا گیٹس فانڈیشن یا ٹیکنالوجی کے مستقبل کے بارے میں نہیں، بلکہ یہ ایک انسان کی ذاتی کہانی ہے، اس میں بتایا جائے گا کہ بل گیٹس کیسے وہ انسان بنا جو آج نظر آتا ہے، اس کا بچپن کیسے تھا اور وہ جوانی میں کیا خواب دیکھتا تھا۔