امریکا میں ایک خاتون کو بلی کو مار کر اسےکھانے کے جرم میں سزا سنادی گئی۔
غیر
ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست اوہائیو میں گزشتہ اگست میں
پیش آیا تھا جہاں ایک 27 سالہ خاتون بلی کو مار کر کھا گئی تھی۔
واقعے
کے بعد پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس اہلکار خاتون کے گھر پہنچے تو ایک
پولیس اہلکار کے باڈی کیم نے کچھ مناظر ریکارڈ کرلیے جس میں خاتون کو بلی
کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔
واقعےکی فوٹیج سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئی جب
ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران دعویٰ کیا کہ ہیٹی سے تعلق رکھنے والے
تارکین وطن پالتو بلیوں اور کتوں کو مار کر کھا رہے ہیں، جس کے بعد خاتون
کی مذکورہ ویڈیو ٹرمپ کے حامیوں نے اپنے پراپیگنڈے کے لیے خوب استعمال
کی تاہم حکام نے تصدیق کی کہ خاتون تارکین وطن نہیں بلکہ امریکی ہے۔
جرم ثابت ہونے پر مقامی امریکی عدالت نے خاتون کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔
اس
موقع پر جج نے ریمارکس میں کہا کہ انہیں اس واقعے پر انتہائی افسوس ہے،
مجرمہ کا عمل قابل نفرت ہے اور وہ معاشرے کے لیے کافی خطرناک ہے۔
جج کا کہنا تھا کہ یہ بات شاید سب کو سمجھ نہ آئے لیکن
میرے نزدیک جانور بھی بچوں کی طرح ہیں، مجھے اس عمل پر جتنا صدمہ ہے اس کا
اظہار نہیں ہوسکتا۔
جج نے مزید کہا کہ مجرمہ نے ناصرف مقامی کاؤنٹی کو شرمندہ کیا ہے بلکہ اس نے پوری امریکی قوم کو بھی شرمسار کیا ہے۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔