دمشق: شامی میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلے جمعے کو ہزاروں نمازی دمشق کی تاریخی اموی مسجد پہنچے اور نماز ادا کی۔
شام کے عبوری وزیراعظم محمد البشیر بھی نماز جمعہ کے اجتماع میں شریک ہوئے اور خطبہ بھی دیا۔
لاذقیہ
اور حلب میں بھی ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے
بعد بشار حکومت کے خاتمے کا جشن منایا، اپوزیشن فورسز کے سربراہ احمد
الشعراہ نے شامی شہریوں سے جمعے کے روز جشن منانے کی درخواست کی تھی۔
گزشتہ روز ترک انٹیلیجنس سربراہ براہیم قالن نے بھی دمشق میں تاریخی اموی مسجد کا دورہ کیا تھا۔
دوسری
جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچے جہاں
انہوں نے عراقی وزیراعظم شیعہ ال سوڈانی سے شام کی صورتحال پر گفتگو۔
اس سے قبل انٹونی بلنکن نے ترک صدر طیب اردوان اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔
ایک جائزہ چھوڑیں۔