برطانیہ کی لیبر پارٹی کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان

برطانیہ کی لیبر پارٹی کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہم ایک نئے امن عمل میں حصہ ڈالنے کے لیے، فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جو کہ دو ریاستی حل پر منتج ہو جس میں محفوظ اسرائیل اور آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست ساتھ ساتھ ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ 8 ماہ سے زائد عرصے سے فلسطین کے مظلوم عوام پر جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 35 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

اسرائیل کے غیر انسانی اقدامات کے خلاف اب دنیا بھر میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ اس کے خلاف عالمی عدالت انصاف  میں مقدمہ ہونے کے ساتھ کئی ممالک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات بھی منقطع کر لیے ہیں۔

رواں سال مئی میں آئرلینڈ، ناروے اور سپین نے باضابطہ طور پر فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں اور اسرائیل آہستہ آہستہ عالمی تنہائی کی جانب جا رہا ہے۔