بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن کا ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن کا ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ممبئی:  بالی وڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
مشہور بالی اداکار امیتابھ بچن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹو آیا ہے، انہوں نے اپنے مداحوں پر زور دیا کہ وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ ضرور کرائیں۔
یاد رہے کہ 2020میں بھی امیتابھ بچن کورونا کا شکار ہوئے تھے اور انہیں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
بگ بی اس وقت ایک ٹی وی شو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ آنے والی متعدد نئی فلموں میں اپنے ایکشن کو جوہر دکھاتے نظر آئیں گے