بارشوں اور سیلاب سے تباہی، بلوچستان میں مزید 6 اموات، تعداد 202 تک پہنچ گئی
- بارشیں
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں مون سون بارشوں سے مزید 6 افراد جان سے گئے۔ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے اب تک 202 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ 22 ہزار سے زائد مکانات کو نقصانات پہنچا، متاثرہ علاقوں میں حکومتی ریلیف آپریشن جاری ہے۔بلوچستان میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 96 مرد ، 48 خواتین اور 58 بچے شامل ہیں۔ مختلف حادثات کے نتیجے میں 81 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بارشوں سے 22 ہزار 692 مکانات کو نقصان پہنچا۔
مختلف علاقوں میں 18 پل اور 690 کلو میٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں۔ ایک لاکھ 7 ہزار 377 مویشی بارشوں سے ہلاک ہو چکے ہیں۔